ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان حنا نیازی نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔
حنا نیازی نے سوشل میڈیا پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کیپشن میں لکھا: "And she said Yes"۔ منگنی کی تقریب کو بیچلر پارٹی کی طرز پر منایا گیا، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔
تقریب میں حنا نے سیاہ رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا، بالوں کو وینٹیج اسٹائل میں سجایا اور نہایت کم جیولری پہنی۔ حنا اور ان کے منگیتر دونوں نے سیاہ لباس کا انتخاب کیا، تاہم حنا نے اپنے منگیتر کا چہرہ منظر عام پر لانے سے گریز کیا۔
حنا نیازی سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم ہیں اور اپنی روزمرہ سرگرمیاں تقریباً 1.67 لاکھ انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ ایک نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کی میزبانی بھی کرتی ہیں۔