ویب ڈیسک: پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت 16 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 212 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمت بھی بڑھ کر فی تولہ 6102 روپے ہو گئی، جس میں 30 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔