ویب ڈیسک: پنجاب میں سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب، پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے عابد شیر علی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے والے دو امیدواروں رانا احسان افضل اور عبدالجبار نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست عرفان صدیقی کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔