ٹرانسپوٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس، موٹروہیکل آرڈیننس پرعملدرآمد روک دیا گیا

ٹرانسپوٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس، موٹروہیکل آرڈیننس پرعملدرآمد روک دیا گیا

(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت  کی جانب سے  ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا  گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس لے لی ۔ ہڑتال کے باعث سامان ترسیل میں مشکالات کا سامنا تھا۔

پنجاب حکومت نے ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا ۔ ٹرانسپورٹرز کے وفد نے ٹرانسپورٹ ہاؤس میں مزاکرات کیے۔

ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروہیکل آرڈیننس پر فی الحال عملدرآمد روک دیا گیا ہے، ٹرانسپورٹرز سٹیک ہولڈرز تھے، آرڈیننس پر ان سے بات کرنا چاہیے تھی۔

بلال اکبر  نے کہا کہ  اگلے 8 سے 10 روز میں متفقہ حل نکال لیں گے،موٹروہیکل آرڈیننس ٹرانسپورٹرز سے بات کرکے نافذ کیا جائے گا۔

Watch Live Public News