پشاور میں بی آر ٹی بس کو حادثہ ، مسافر محفوظ رہے

پشاور میں بی آر ٹی بس کو حادثہ ، مسافر محفوظ رہے

(ویب ڈیسک ) پشاور میں بی آر ٹی بس کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم  حادثے میں مسافر محفوظ رہے ۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ   بی آر ٹی بس کو پیش آنے والا حادثہ ڈرائیور کی اچانک طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیش آیا،  بس میں موجود تمام مسافر اور ڈرائیور مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ترجمان کے مطابق  ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ طبیعت خراب ہونے کے باعث بس پہ قابو نہ رکھ سکا  جس کے نتیجے میں بس حفاظتی جنگلے سے ٹکرا گئی۔  یہ حادثہ یونیورسٹی آف پشاور اور اسلامیہ کالج اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ریسکیو اور طبی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈرائیور کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ بی آر ٹی انتظامیہ مسافروں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے اور اس نوعیت کے واقعات سے بچاؤ کے لیے تمام حفاظتی اقدامات پر مسلسل نظر رکھی جاتی ہے۔

Watch Live Public News