ٹیکس ریٹرن میسج کے بارے میں ایف بی آر کی وضاحت

ٹیکس ریٹرن میسج کے بارے میں ایف بی آر کی وضاحت

ویب ڈیسک:ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کی جانب سے جاری کیے گئے غلط ٹیکس ریٹرن میسج کے بارے میں ایف بی آر کی وضاحت آگئی۔

ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کی طرف سے تاریخ گزر جانے کے بعد  انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے  کے پیغامات موصول ہونے کی شکایات , تحقیقات  سے پتہ چلا  ہے کہ ایف بی آر نے ایسے کسی بھی میسج کو جاری کرنے کا نہیں کہا۔ 

پی ٹی اے نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ پیغامات ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے  جاری  ہوئے ہیں۔

ایف بی آر  نے پی ٹی اے کو متعلقہ ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز سے رابطہ کر کے معاملہ کے فوری حل کرنے کے لئے معاونت کی درخواست کردی۔ 

پی ٹی اے حکام کے مطابق ایف بی آر ہمیشہ معزز ٹیکس دہندگان کی رہنمائی اور مدد کے لیے دستیاب ہے ، ایف بی آر واضح اور درست معلومات کی فراہمی کے لئے پر  عزم   ہے۔

Watch Live Public News