جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

(ویب ڈیسک ) جاپان میں 7.6 شدت کے  خوفناک زلزلے کے بعد   سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   جاپان کے  شمال مشرقی علاقوں میں 7.6 شدت کا خوفناک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خوفناک زلزلے کے بعد شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں 10 فُٹ اونچی سونامی لہروں کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ابتدائی سونامی کی لہر  شمالی علاقوںAomori سے  Iwate تک کے بندرگاہی علاقوں میں پہنچنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News