(ویب ڈیسک) جاپان اور کینیڈا سمیت 8 یورپی ممالک اور یورپی یونین رہنماؤں کا پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔
فرانس کے صدر، برطانوی وزیر اعظم ،جاپان کی وزیر اعظم، اطالوی وزیر اعظم ، جرمن جانسلر ، کینیڈین وزیر اعظم ، ڈنمارک، ہالینڈ اور سپین کے وزیر اعظم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اور معاہدے میں سہولت فراہم کرنے والے تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
یورپی یونین برطانیہ کینیڈا جاپان اور دیگر یورپی ممالک کے رہنماؤں نے لبنان میں بھی جنگ بندی کی حمایت کر دی۔