سال کے آخر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں، موجیں لگ گئیں

سال کے آخر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں، موجیں لگ گئیں

ویب ڈیسک:رواں سال کے آخر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں آگئیں، ان تعطیلات کے دوران سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سال 2025 کے آخری مہینے دسمبر کے آخر میں ایک ساتھ چار چھٹیاں آگئیں، بانی پاکستانی قائداعظم کا یوم پیدائش جو کہ 25 دسمبر کو ہے اور کرسمس بھی ہے، اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

26 دسمبر بروز جمعہ بھی پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل مقرر کی گئی ہے، جو کمیونٹی کی خصوصی مذہبی اور روایتی سرگرمیوں کے لیے دی جا رہی ہے۔

ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملا کر شہری ایک ساتھ 4 چھٹیاں کرسکیں گے، جس سے لوگوں کو گھروں میں آرام، خاندانوں کے ساتھ وقت گزارنے اور سفری منصوبہ بندی کا موقع مل جائے گا۔

واضح رہے وفاقی حکومت نے رواں سال کے آغاز میں 2025 کا سالانہ تعطیلاتی کیلنڈر جاری کیا تھا، جس میں قومی اور مذہبی اہمیت کے تمام ایام کی تفصیلات شامل تھیں۔

اسی کیلنڈر کے تحت 25 دسمبر کی ملک گیر تعطیل اور 26 دسمبر کی مسیحی برادری کے لیے مخصوص چھٹی پہلے ہی طے کر دی گئی تھیں۔

Watch Live Public News