علی سدپارہ کیلئے پرامید رہیں، پاک فوج میدان میں آگئی

علی سدپارہ کیلئے پرامید رہیں، پاک فوج میدان میں آگئی

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ علی سد پارہ قومی ہیرو اور اثاثہ ہیں، ہماری دعا ہے علی سدپارہ خیریت سے ہوں، کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے تگ ودو کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کی گمشدگی کے باعث پاک فوج کے سرچ آپریشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں، سرچ آپریشن میں کوئی کمی نہیں ہوگی، خراب موسم کے باوجود مسلسل سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی سد پارہ پچھلے72گھنٹے سے لاپتہ ہیں، پرامید رہیں اور دعا کریں کہ جلد اچھی خبر سننے کو ملے۔ علی سد پارہ قوم کے ہیرو ہیں تہے دل سے دعا ہے کہ علی سدپارہ خیرپت سے ہوں، پچھلے2دن سے پاکستان آرمی ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔ کوشش کی جارہی کہ زیادہ سے زیادہ پرواز کی حد سے آگے جا کر ریسکیو آپریشن کیا جائے۔