الاسکا سے لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ برآمد، 10 مسافرہلاک

Debris Matching Missing Plane with 10 Onboard Is Found in Alaska
کیپشن: Debris Matching Missing Plane with 10 Onboard Is Found in Alaska
سورس: google

ویب ڈیسک :امریکی ریاست الاسکا میں کوسٹ گارڈز کو گزشتہ روز تقریباً شام چار بجے لاپتا ہو جانے والے طیارے کا ملبہ جمعے کو مل گیا ہے۔حکام نےطیارے میں سوار تمام 10 افراد کی ہلاکت  کی تصدیق کردی ۔ 
الاسکا کے محکمہ پبلک سیفٹی کے مطابق بیرنگ ایئر کا یہ طیارہ یونالکیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا لیکن پرواز کے آدھ گھنٹے سے کم وقت کے بعد ہی اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ کوسٹ گارڈز کے ترجمان مائیک سیلرینو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو امریکی کوسٹ گارڈ ریسکیو تیراک طیارے کے ملبے تک پہنچے اور انہوں نے تین لاشیں دیکھیں جبکہ دیگر سات افراد کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ ایسا حادثہ نہیں جس میں کوئی زندہ بچ سکا ہو۔


الاسکا کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفی بورڈ کے سربراہ کلنٹ جونسن نے اسی پریس کانفرنس نے بتایا کہ اس حادثے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب جب کہ ملبہ مل گیا ہے اور بدقسمتی سے 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اب وقت ہے کہ ہم کمر کس لیں اور کام میں لگ جائیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سخت موسمی حالات سے وجہ سے سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آئیں اور اس دور دراز مقام سے شاید ڈیڈ باڈیز کو نکالنے مزید کچھ دن لگ جائیں۔
کوسٹ گارڈ کے مطابق یہ ملبہ نوم کے شمال مشرق میں 55 کلومیٹر فاصلے پر واقع مقام سے ملا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ طیارہ نورٹن ساؤنڈ جو بیرنگ سمندر کا ایک حصہ ہے، اس کے برفانی پانیوں کے اوپر ساحل سے لگ بھگ 19کلومیٹر دور لاپتا ہو گیا تھا۔


 

Watch Live Public News