پی ٹی آئی کااسپیکرقومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت پر کراراجواب

پی ٹی آئی کااسپیکرقومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت پر کراراجواب
کیپشن: پی ٹی آئی کااسپیکرقومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت پر کراراجواب

ویب ڈیسک: اسپیکر قومی اسمبلی کی تحریک انصاف کو پھر سے مذاکرات دعوت کا معاملہ، پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت مسترد کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹیلی فون پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا چیپٹر بند ہوگیا۔سیاسی مذاکرات صرف خواہشات نہیں مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں،حکومت کے ارادے ٹھیک تھے نہ ہی نیت اسی لئے مذاکرات نہیں چل سکے۔

عمر ایوب  نے  مزیدکہا کہ ہم نےمذاکرات سنجیدگی سے شروع کئے حکومت نے مطالبات نہیں مانے،اب ہم مذاکرات نہیں کریں گے۔

Watch Live Public News