ویب ڈیسک: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم مینڈیٹ پر ڈالے گئے تاریخی ڈاکے کے خلاف یومِ سیاہ منا رہی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 17 نشستیں جیتنے والی پارٹی کو اقتدار دے کر مسلط کر دیا گیا ہے۔فارم 47 کی نااہل حکومت نے ہر ادارے کو تباہ کر دیا ہے۔26 نومبر اور 9 مئی میں ملوث حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے سے ڈرتی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے ہی تمام مجرم کیفرِ کردار تک پہنچیں گے۔