جیل میں غیر انسانی سلوک،اہلیہ سےملاقات بھی نہیں کروائی گئی،عمران خان کا عدالت سےرجوع

جیل میں غیر انسانی سلوک،اہلیہ سےملاقات بھی نہیں کروائی گئی،عمران خان کا عدالت سےرجوع
کیپشن: جیل میں غیر انسانی سلوک،اہلیہ سےملاقات بھی نہیں کروائی گئی،عمران خان کا عدالت سےرجوع

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وکیل فیصل چودھری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 28 جنوری کو جیل کی سہولتوں سے متعلق درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی، عدالت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے درخواست میں کہا ہے کہ جیل حکام کی طرف سے غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے، بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جان بوجھ کر عدالتی احکامات پر عمل نہ کر کے توہینِ عدالت کی ہے۔

Watch Live Public News