بشریٰ بی بی کی اسلام آباد کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست

بشریٰ بی بی کی اسلام آباد کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست
کیپشن: بشریٰ بی بی کی اسلام آباد کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست

ویب ڈیسک:   بشریٰ بی بی کے وکلا نے عدالت میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے جتھے کے اسلام آباد میں غیر قانونی داخلے اور احتجاج کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے وکلا نے آج ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے جتھے کے اسلام آباد میں غیر قانونی داخلے اور احتجاج کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔

عدالت عالیہ نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ اڈیالہ جیل جا کر بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرے اور 17 فروری تک اپنی رپورٹ پیش کرے۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ بشریٰ بی بی پر Peaceful Assembly and Public Order Act 2024 اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی واضح خلاف ورزی کے الزام میں درج کیا گیا ہے، جس کی سزا تین سال تک قید ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News