چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی پر فوج تعینات کرنے کی منظوری

چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی پر فوج تعینات کرنے کی منظوری
کیپشن: چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی پر فوج تعینات کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے وفاقی کابینہ نے سکیورٹی کی منظوری دے دی۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری  دے دی ہے، جس کے تحت چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے موقع پر سکیورٹی کے لیے سول آرمڈ فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 12 فروری سے ٹیمیں پاکستان پہنچ رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، صوبہ پنجاب اور سندھ کی درخواست پر وفاقی کابینہ سے سکیورٹی کی منظوری لی گئی  ہے۔

وزارت داخلہ نے ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے اداروں اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔چیمپینز ٹرافی کیلئے آنے والی ٹیموں کو پریزینٹیشن لیول کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

Watch Live Public News