مصباح الحق،انضمام الحق کو ہال آف فیم سوینئر پیش

مصباح الحق،انضمام الحق کو ہال آف فیم سوینئر پیش
کیپشن: مصباح الحق،انضمام الحق کو ہال آف فیم سوینئر پیش

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور مصباح الحق کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کی تقریب قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی۔ چیئرمین  پی سی بی محسن نقوی نے انضمام الحق  اور مصباح الحق کوہال آف فیم کیپ  پہنائی اور پلا ک پیش کی۔ تقریب میں چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں سابق کپتانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا  گیا۔ پی سی بی ہال آف فیم میں پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق  اور مصباح الحق  کو شامل کیا گیا تھا۔ محسن نقوی نے دونوں کھلاڑیوں کو ہال آف فیم   کی پلاک  پیش کی اور کیپ پہنا ئی۔

ہال آف فیم کیپ پہن کر انضمام الحق اور مصباح الحق  نے گراؤنڈ کا چکر لگا یا اور شائقین کرکٹ نے سابق کپتانوں کا تالیاں بجا کر خیر مقدم کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کی  پاکستان کرکٹ کے لئے خدمات کی تعریف کی۔

محسن نقوی نے کہاکہ  یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ایسے شاندار کھلاڑی پیدا کئے جنہوں نے اپنے اسکلز اور سپورٹس مین اسپرٹ  کو پوری دنیا میں دکھایا۔امید ہے کہ  ہمارے نوجوان کرکٹرز بھی    ان عظیم کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کرکٹ کی پوزیشن   کو مضبوط کریں گے۔

تقریب کے دوران  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی نمائش بھی کی گئی۔   تقریب کے دوران  میں سابق کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصویر بنوائی  اور ٹرافی کو اٹھایا۔

Watch Live Public News