بھارت کیخلاف میچ بائیکاٹ معاملہ: آئی سی سی وفد آج لاہور آئے گا

بھارت کیخلاف میچ بائیکاٹ معاملہ: آئی سی سی وفد آج لاہور آئے گا
کیپشن: بھارت کیخلاف میچ بائیکاٹ معاملہ: آئی سی سی وفد آج لاہور آئے گا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت کے خلاف ورلڈکپ کے میچ کے بائیکاٹ کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آئی سی سی پاکستان کو رضامند کرنے پر مجبور ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد پاکستان کو منانے کے لیے لاہور آئے گا۔ آئی سی سی وفد ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کی صدارت میں لاہور پہنچ رہا ہے۔ بی سی بی صدر امین الاسلام بھی لاہور میں موجود ہوں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ مذاکرات کے بعد آئی سی سی وفد اور بی سی بی صدر آج ہی واپس روانہ ہوں گے۔

Watch Live Public News