(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت غزہ امن بورڈ کا پہلا اجلاس 19فروری کو طلب کیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت غزہ امن بورڈ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نےغزہ پیس آف بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف یا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکی صدر ٹرمپ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں واشنگٹن میں شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق امن بورڈ کا اجلاس 19 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان کو امن بورڈ اجلاس میں شرکت باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد کا 19 فروری کو واشنگٹن جانے کا امکان ہے۔وفد کی قیادت وزیراعظم یا نائب وزیراعظم میں سے ایک شخصیت کرے گی۔