لاہور میں 3روز کے دوران 9لاکھ گاڑیو ں کی انٹری کا ریکارڈ 

لاہور میں 3روز کے دوران 9لاکھ گاڑیو ں کی انٹری کا ریکارڈ 
سورس: Ai

(ویب ڈیسک)اورنج لائن،میٹروبس، فیڈربس، الیکٹروبس اور دیگر سرکاری بسوں پر 2روز میں تقریبا 14لاکھ مسافروں نے سفر کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ نگرانی خصوصی ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت کی دو روزہ رپورٹ پیش کی ۔ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی، کمشنر، ہیلتھ، پی ایچ اے، پولیس اور سکیورٹی حکام نے تفصیلی بریفنگ دی ۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت کے انتظامات اور سکیورٹی اقدامات پر اظہارِ اطمینان کیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج بسنت میلے کا آخری روز ہے، رات کو پتنگ بازی بند کر دی جائے گی۔

تین روزہ بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔ بسنت فیسٹیول کے دوران لاہور کے شہریوں کا تعاون بھی قابل تحسین ہے۔ 

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہآخری روز بھی پتنگ بازی کے ایس او پیز/ قواعد و ضوابط پر عمل کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اورنج لائن میٹروٹرین پر جمعہ کو 2لاکھ99ہزار، ہفتے کو 3لاکھ 5ہزار، مجموعی طورپر 2رو ز میں 6لاکھ سے زائد مسافروں نے مفت سفر کیا ۔میٹر وبس پر جمعہ کو ایک لاکھ 43ہزار،ہفتے کو ایک لاکھ 35ہزار مجموعی طور پر 2لاکھ 78ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا ۔

سپیڈو فیڈر بسوں پر جمعہ کو ایک لاکھ 74ہزار،ہفتے کو ایک لاکھ 82ہزار مجموعی طور پر 3لاکھ 57ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا ۔الیکٹروبس فیڈر روٹس پر جمعہ کو 15ہزار، ہفتے کو 15ہزار، مجموعی طور پر 30ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا ۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے تحت مہیا کردہ بسوں پر جمعہ کو 30ہزار ہفتہ کو30ہزار مجموعی طورپر 60 ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا ۔گرین الیکٹرو بسوں پر جمعہ کو 25ہزار،ہفتے کو 27ہزارمجموعی طورپر 52ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہلاہور میں عوام کے مفت سفر کے لئے 419 بسیں آخری دن بھی میسر ہیں۔ بسنت کے موقع پر عوام کو فری رائیڈز د ی جا رہی ہیں –اورنج لائن میٹروٹرین آج رات تک مسافروں کو مفت سفر کی سہولت مہیا کررہی ہیں۔آج بھی میٹروبس،، فیڈر بسیں، گرین بسیں بھی فری ٹریول کی سہولت مہیا کر رہی ہیں۔آج بھی 6ہزار Yango رکشوں پر حکومت کی طرف سے فری رائیڈ ز بھی دی جا رہی ہیں – بسنت فیسٹیول کے آخری روزبھی حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے –آخری روز بھی مقررہ سائز اور سٹینڈرڈ کے مطابق ہی پتنگ اور ڈور کا استعمال کیا جائے۔

Watch Live Public News