پروہاکی لیگ : پاکستان کا اہم کھلاڑی ان فٹ ہوکر لیگ سے باہر

پروہاکی لیگ : پاکستان کا اہم کھلاڑی ان فٹ ہوکر لیگ سے باہر

(ویب ڈیسک)عبدالحنان شاہد آسٹریلیا کے ساتھ پریکٹس میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حنان شاہد پرو لیگ کے میچز سے باہر ہوگئے ہیں، حنان شاہد کو ہیمسٹرنگ انجری ہوبارٹ میں ہونے والے پریکٹس میچ کے دوران پیش آئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے حنان شاہد کو چار ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے تین کوارٹرز پر مشمتل پریکٹس میچ میں پاکستان کے خلاف چار صفر سے کامیابی حاصل کی۔

Watch Live Public News