(ویب ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے نیپال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے پہلے کھیلتے ہوئے 185 رنز کا ہدف دیا ۔ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا سکی۔
انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل 55 اور کپتان ہیری بروک 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جیک وِل 39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
نیپال کی جانب سے سنگھ اور نندن یادیو نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں دیپندرا سنگھ نے شاندار 44 رنز بنائے۔کپتان روہت پاؤڈل اور لوکیش بام نے 39، 39 رنز بنائے۔