ویب ڈیسک: ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے 16 سال بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
نیدرلینڈز میں جاری ورلڈکپ کے کلاسیفکیشن میچ میں پاکستان نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے 2 جبکہ حنان شاہد اور حماد نے ایک، ایک گول کیا۔
یہ نیدرلینڈز میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان کی پہلی فتح ہے، جبکہ ہاکی ورلڈکپ کی تاریخ میں قومی ٹیم نے 6 ہزار 17 دن بعد کسی حریف کو شکست دی ہے۔
پاکستان نے آخری مرتبہ 2010 کے ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کی تھی، جب قومی ٹیم نے اسپین کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
اس کے بعد پاکستان 2014 کے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہ کرسکا، جبکہ 2018 کے ایونٹ میں قومی ٹیم کوئی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ 2023 کے ورلڈکپ میں بھی پاکستان جگہ نہیں بنا سکا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی ورلڈکپ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے اور کلاسیفکیشن میچز میں شرکت کررہا ہے۔