راکنگ اسٹار یش کی نئی فلم’’ ٹاکسک ’’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

Yash toxic movie teaser released
کیپشن: Yash toxic movie teaser released
سورس: google

ویب ڈیسک :KGF چیپٹر 1  سے شہرت پانے والے ساؤتھ کے اسٹار نوین کمار عرف راکنگ اسٹار یش کی نئی فلم ’’ ٹاکسک’’ کا ٹیزر ریلیز، نمائش کی تاریخ بھی سامنے آگئی ۔

 یادرہے  راکنگ اسٹار یش نے 6 جنوری کو اپنی نئی آنے والی ایکشن اورہنگامے سے بھرپور فلم کا ایک جلوے دار  پوسٹر شیئر کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے فلم بینوں کے لئے ایک بڑا سر پرائزلے کر آرہے ہیں ۔

 اس وعدے کو انہوں نے اپنی انتالیسویں سالگرہ پر پورے کرتے ہوئے اپنی فلم ’’ ٹاکسک ’’ کا ٹیزر ریلیز کر دیا ہے۔

  راکنگ اسٹار یش ہالی وڈ کیلئے نئے نہیں 17 برس طویل کیرئیر اور کئی کامیاب فلمیں ان کے کریڈٹ پر ہیں مگر  KGF  کی ریلیز کے بعد وہ فلم بینوں کے دل کی دھڑکن بن گئے۔  ا ب ان کے پرستاروں کو آئندہ فلم ٹاکسک کا بے تابی سے انتظار ہے ۔

 یادرہے یش نے خود ہی اپنی کمپنی کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ ٹاکسک، اے ڈارک فیری ٹیل ’’ کی ہدایات دی ہیں ، وہ دو سال پہلے فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو میں جلوہ گر ہوئے تھے جس کے بعد اب ان کی نئی فلم 10 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔

Watch Live Public News