عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی،عدالت میں درخواست دائر

عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی،عدالت میں درخواست دائر
کیپشن: عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی،عدالت میں درخواست دائر

ویب ڈیسک: عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں قانون کے  مطابق سہولتیں فراہم کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے عمران خان کی اپنے بیٹوں سے بات نہیں کرائی جا رہی۔ اسی طرح انہیں مرضی کے اخبارات، کتابیں وغیرہ بھی فراہم نہیں کی جاتیں۔

سہولیات فراہمی کے لیے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ   عمران خان کو ان کے ذاتی معالج کو چیک اپ کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اپنے احکامات پر عمل درآمد کرانے اور قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے۔

Watch Live Public News