(ویب ڈیسک ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی، بانی پی ٹی آئی نے ہمارے دونوں مطالبات تحریری طور پر حکومتی کمیٹی کو دینے کی اجازت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کے لیے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کی ملاقات اگر اس کے بعد نہ کروائی گئی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کسی ڈیل کے لیے نہیں ہیں ، ہم ملک اور قوم کے لیے کررہے ہیں ، ہمیں کسی نے رہائی کا نہیں کہا تھا ۔
بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی ہاؤس اریسٹ کی آفر کے حوالے سے علمیہ خان کی گفتگو کی تردید کر دی۔