عمران خان کا پروپیگنڈا کرنیوالے  سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اظہا ر لا تعلقی

عمران خان کا پروپیگنڈا کرنیوالے  سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اظہا ر لا تعلقی

(ویب ڈیسک )  وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ   عمران خان نے بشری بی بی ، شہدا اورعرب ممالک کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے   سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مذمت اور ان سے  اظہا ر لا تعلقی کیا ہے۔

وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چوہدری  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بانی پی ٹی کی جیل سہولیات کی درخواست عدالت میں دی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو بچوں سے کال، ڈاکٹر کی رسائی اور کتابوں کی فراہمی سے متعلق درخواست دی ہے۔ عدالت نے ہماری درخواست منظور کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانا مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے مسنگ پرسن کی تحقیقات کے لیے قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے۔ کمیٹی اتوار تک اپنی رپورٹ مکمل کرے گی۔ پارٹی کو مسنگ پرسن معاملہ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فیصل چوہدری نے بتایا کہ   بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میرے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں۔ پاکستان کے مسائل پر مذاکرات کی حامی بھری ہے۔ حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی سنجیدگی پر مذاکرات کی حامی بھری۔

ان کا کہنا تھا کہ   پروپیگنڈا اکاؤنٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ بانی نے بشری بی بی، شہداء اور عرب ممالک کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مذمت کی ہے۔ بانی نے کہا ہے ان اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Watch Live Public News