ویب ڈیسک : (علی زیدی )امریکا اب تک دوسرے ممالک سے کتنا علاقہ خرید چکا ہے اور اگر آج وہ ڈنمارک سے گرین لینڈ خریدنا چاہے تو کتنی رقم درکار ہوگی ؟ آئیے جانتے ہیں کچھ دلچسپ حقائق۔
فرانس سے ریاست لوزیانا کا سودا
امریکا نے فرانس سے 1803 میں دریائے مسیسیپی سے لے کر راکی ماؤنٹینز تک پھیلی ہوئی لوزیانا کی وسیع رقبے کو 15 ملین ڈالر میں خریدا، جو آج کے تقریباً 418.8 ملین ڈالر کے برابر ہوگا۔
ڈنمارک سے یو ایس ورجن آئی لینڈ کی شاپنگ
امریکہ نے 1917 میں یو ایس ورجن آئی لینڈ ڈنمارک سے 25 ملین ڈالر کےسونے کے بدلے خریدا، جو آج کے تقریباً 616.2 ملین ڈالر کے برابر ہوگا۔
روس سے الاسکا کی خریداری
امریکہ نے 1967 میں الاسکا، جو کہ 586,412 مربع میل رقبہ ہے، 7.2 ملین ڈالر کے عوض خریدا۔ آج کے ڈالر میں، یہ تقریباً 153.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔
ایک دلچسپ امریہ ہے کہ گرین لینڈ اور الاسکا میں بہت ساری چیزیں مشترکہ ہیں ۔
الاسکا اور گرین لینڈ دونوں میں سردی، آرکٹک آب و ہوا، اسی طرح قلیل آبادی ، جیو اسٹریٹجک پوزیشن اور تیل کے ذخائر کی فراوانی ہے۔
آرکٹک کو بھی خریدنے کی خواہش جو پوری نہ ہوسکی
1946 میں، امریکہ نے 100 ملین ڈالر کے سونے سے آرکٹک جزیرہ خریدنے کا سوچا۔ جو آج 1.6 بلین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہوگا۔
ڈان جونیئر کا دورہ گرین لینڈ ، ٹرمپ کی پوسٹ اور خطاب
نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران 2019 میں یہ گرین لینڈ کی خریداری کا آئیڈیا پیش کیا تھا تاہم ان کی مدت ختم ہوجانے کے باعث مزید پیشرفت نہ ہوسکی۔
اب بھی ’’ میک امریکا گریٹ اگین’’ ان کی اولین ترجیح ہے ۔

ان کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 'نمائندوں' کے ساتھ جب نیوک، گرین لینڈ کا سفر کیا۔ تو یہ غیر سرکاری سفر ضرور تھا لیکن بلا مقصد نہیں۔ ڈان جونیئر ذاتی دورے پر وہاں نہیں تھے۔
ڈان جونیئر گرین لینڈ میں قدامت پسند ٹرننگ پوائنٹ USA کے بانی چارلی کرک، جیمز بلئیر اور سرجیو گور کے ساتھ پہنچے تھے۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا: 'ڈان جونیئر اور میرے نمائندے گرین لینڈ میں اتر رہے ہیں۔ استقبال بہت اچھا رہا ہے۔ انہیں اور آزاد دنیا کو حفاظت، سلامتی، طاقت اور امن کی ضرورت ہے! یہ ایک معاہدہ ہے جو ہونا ضروری ہے۔ MAGA گرین لینڈ کو پھر سے عظیم بنائیں!'
ڈان جونئیر نے نیوک، گرین لینڈ میں کمیونٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ کو اسپیکر فون پر کال کی تاکہ وہ اس علاقے کے کچھ رہائشیوں سے براہ راست خطاب کر سکیں جسے وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نےبذریعہ فون خطاب کرتے ہوئے کہا
'میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں، یہ ایک بہت ہی خاص جگہ ہے۔ آپ بہت سٹریٹجک طور پر واقع ہیں۔
'لہذا ہمیں سیکیورٹی کی ضرورت ہے - ہمارے ملک کو اس کی ضرورت ہے اور پوری دنیا کو اس کی ضرورت ہے۔
گرین لینڈ کی خریداری کیلئے کتنی رقم درکار؟
سب سے بہتر موازنہ 1967 میں روس سے الاسکا کا امریکی سودا ہے جس کو پیمانہ مان کر حساب لگایا جاسکتا ہے۔
گرین لینڈ 836,000 مربع میل پر الاسکا کے سائز سے 1.5 گنا زیادہ ہے۔ لہٰذا اس قیمت کو 50 فیصد بڑھانے سے، کل رقم تقریباً $230.25 ملین ہو جائے گی۔
تاہم، یہ دونوں حسابات گرین لینڈ کی جی ڈی پی کے مطابق ہیں، جو 2021 میں امریکی ڈالر میں 3.24 بلین ڈالر تھی۔
یہ واضح نہیں ہے کہ اگر ٹرمپ گرین لینڈ کو خریدنے کے لیے آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو انہیں امریکی خزانے میں سے کتنا خرچ کرنا پڑے گا۔
سودے کی حتمی منظوری کیلئے کانگریس کی رضا مندی درکار
لیکن یہ معلوم ہے کہ کانگریس، چاہے ٹرمپ کتنا ہی دوستانہ رویہ کیوں نہ رکھے، ان کی گرین لینڈ کی خریداری کی تجویز سے اتفاق کرے گی۔
امریکی آئین کے تحت، کانگریس کو ایسی کسی بھی نئی زمین یا علاقوں کے حصول کے لیے رقم مختص کرنے کی منظوری دینی ہوگی۔