رمضان پیکج کے تحت 5 لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس کھولے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر آئی ٹی

رمضان پیکج کے تحت 5 لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس کھولے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر آئی ٹی
کیپشن: رمضان پیکج کے تحت 5 لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس کھولے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر آئی ٹی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت ملک بھر میں پانچ لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس کھولے جا رہے ہیں تاکہ خواتین کی مالی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔

وزارت آئی ٹی کے دورے کے دوران دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی داماک پراپرٹیز کے سجوانی بزنس ڈیلیگیشن کو پاکستان کے ڈیجیٹل نیشن وژن اور حکومتی ڈیجیٹل پالیسیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت، بی آئی ایس پی کے تحت مالی سہولتوں اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

ملاقات میں آؤٹ سورسنگ، ٹیک ٹیلنٹ، پراپ ٹیک اور ٹوکنائزیشن کے ذریعے سرمایہ کاری اور کارکردگی بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈیلیگیشن کے اراکین نے پاکستان کے ڈیجیٹل نظام اور نوجوان ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں پراپ ٹیک اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

Watch Live Public News