ویب ڈیسک: ایشز سیریز کا اختتام آسٹریلیا کی شاندار فتح پر ہوا، جہاں اس نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کر لی۔
سڈنی میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 160 رنز کا ہدف دیا، جسے میزبان ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔
انگلینڈ کی طرف سے جیکب بیتھل 154 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 384 اور دوسری اننگز میں 342 رنز بنائے، جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 567 رنز اسکور کیے تھے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے سیریز کے ابتدائی تین ٹیسٹ جیتے تھے، جبکہ انگلینڈ نے چوتھے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔