مسلح افواج ملکی خودمختاری،علاقائی سالمیت کےتحفظ کیلئے ثابت قدم ہیں،فیلڈ مارشل

مسلح افواج ملکی خودمختاری،علاقائی سالمیت کےتحفظ کیلئے ثابت قدم ہیں،فیلڈ مارشل
کیپشن: فیلڈمارشل،چیف آف ڈیفنس فورسزسیدعاصم منیر کا لاہور گیریژن کا دورہ

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے اپنے دورہ لاہور گیریژن میں کہا ہے کہ مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کے لیے ثابت قدم ہیں۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نےلاہور چھاؤنی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ کیا۔ فیلڈ ٹریننگ مشق میں جدید ترین جنگی ٹیکنالوجیز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مشق میں مستقبل کے متحرک جنگی ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پاک فوج  میں جدت طرازی کو اجاگر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جوانوں کے لیے فراہم کی جانے والی کھیلوں اور تفریحی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو فارمیشن کے تربیتی معیار اور جنگی مہارت و استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فون نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ فیلڈ مارشل نے سی ایم ایچ لاہور میں قائم ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف و سی ڈی ایف نے جدید، اعلیٰ معیار کی طبی سہولت کے قیام پر طبی عملے اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

افسروں سے خطاب  میں آرمی چیف نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے چیلنجز پر بھرپور توجہ، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ مقابلہ کرنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

اپنے بیان میں فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کے لیے ثابت قدم ہیں۔ لاہور گیریژن آمد پر کور کمانڈر نے  فیلد مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Watch Live Public News