کوئٹہ: اسپتال میں نوزائیدہ لڑکے کو لڑکی سے تبدیل کیے جانے کا انکشاف

کوئٹہ: اسپتال میں نوزائیدہ لڑکے کو لڑکی سے تبدیل کیے جانے کا انکشاف
کیپشن: کوئٹہ: اسپتال میں نوزائیدہ لڑکے کو لڑکی سے تبدیل کیے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک: وزیر صحت نے کوئٹہ کے جناح روڈ پر واقع ایک نرسری میں نوزائیدہ بچے کو مبینہ طور پر تبدیل کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

متاثرہ بچے کے والد کے مطابق پانچ روز قبل ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جسے طبی پیچیدگی کے باعث علاج کے لیے نرسری میں انکیوبیٹر میں رکھا گیا۔ والد کا الزام ہے کہ بعد ازاں انہیں بیٹے کے بجائے بچی دے دی گئی۔

واقعے کے بعد والد نے نرسری انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نرسری کے عملے کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

ادھر وزیر صحت نے بھی واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ حکام کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News