ایئر چیف مارشل کی سعودی ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ایئر چیف مارشل کی سعودی ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کیپشن: ایئر چیف مارشل کی سعودی ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویب ڈیسک: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی رائل سعودی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے ملاقات، پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان   دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ تربیت اور آپریشنل تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔دونوں  ممالک کی عسکری قیادت نے پاکستان–سعودی عرب دفاعی معاہدے کو باہمی اعتماد اور بھائی چارے کی علامت قرار دیا۔ ایئر چیف نے پاکستان ایئر فورس کی جدید ملٹی ڈومین صلاحیتیں، سائبر، اسپیس، الیکٹرانک وارفیئر اور اے آئی کی شمولیت پر روشنی ڈالی۔  سعودی دفاعی قیادت نے پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار  کی  بھی تعریف کی۔ اس کے علاوہ پاکستان اورسعودی اسٹریٹجک شراکت داری مزید گہری کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل فیاض بن حمید الرویلی، سے بھی ملاقات ہوئی۔ ایئر چیف کو رائل سعودی ایئر فورس کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  کا یہ  دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات اور دفاع و ہوا بازی میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔

Watch Live Public News