(ویب ڈیسک) بنگلہ دیشی ایئر چیف نے پاکستان نیوی کے پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیش ایئر چیف کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بحری امن و استحکام پر بات چیت کی گئی۔ نیول چیف نےخطے میں بحری امن کے لیے پاکستان نیوی کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطاق بنگلہ دیشی ایئر چیف نے پاکستان نیوی کے پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اعلیٰ سطح تبادلوں اور مشترکہ تربیتی مشقوں میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ایئر چیف کا دورہ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں مزید مضبوطی کی علامت ہے۔