ویب ڈیسک:پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم سیالکوٹ’ 185 کروڑ روپے میں خریدنے والے حمزہ مجید نے کہابابراعظم کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں مگر چانسز کم ہیں، آسٹریلین پلیئرز سے کافی انٹرکشن(Interaction) ہے۔
پبلک نیوز کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سپرلیگ سیزن 11 میں سیالکوٹ فرنچائز کے مالک حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنرایک بہترین آپشن ہیں اس کے ساتھ اسٹیو سمتھ جو کہ میرے فیورٹ بھی ہیں کیونکہ ان کے ساتھ میں نے ٹائم میں گزارا اور لائیو کھیلتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔
پوڈ کاسٹ کے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو 6 پلیئرز اوورسیز سائن کرنا پڑیں گے، تو کیا آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستان کے لیجنڈز وسیم اکرم، شعیب اختر اور شاہد آفریدی جیسے سابق کھلاڑی آپ کی ٹیم کا حصہ ہوں؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے سیالکوٹ فرنچائز کے مالک حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ ’ہنڈرڈ‘ فیصد تو نہیں لیکن 95 فیصد ہم ان قومی سپر سٹارز کو ٹیم کا حصہ بنانے کی کوشش کریں گے، یہ میرے لئے بڑے اعزاز کے بات ہوگی اگر شاہد بھائی ہمارے ساتھ جڑتے ہیں۔