جسٹس جنید غفار نے بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا

جسٹس جنید غفار نے بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا
کیپشن: جسٹس جنید غفار نے بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے حلف لیا، تقریب میں ججز اور سینئر وکلاء نے شرکت کی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب حلف برداری پہلی بار اس جگہ ہوئی جہاں بانی پاکستان محمد علی جناح نے بطور گورنر جنرل حلف لیا تھا۔

دوسری جانب نامزد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری نامزد چیف جسٹس نے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔

Watch Live Public News