ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹر اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق غازی آباد سے ہے، جس نے یش دیال پر جنسی استحصال، جسمانی و ذہنی تشدد اور دھوکا دہی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ خاتون نے الزام دیا کہ فاسٹ بولر نے پانچ سالہ تعلق کے دوران شادی کا جھانسہ دے کر نہ صرف جنسی زیادتی کی بلکہ مالی استحصال بھی کیا۔
پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو یش دیال کو بھارتی قانون کے تحت 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
تاحال کرکٹر یا ان کے نمائندوں کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔