ویب ڈیسک: افغانستان کے ایلیٹ پینل میں شامل معروف امپائر بسمہ اللہ جان شنواری 41 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
بسمہ اللہ شنواری نے اپنے کیریئر کے دوران بین الاقوامی سطح پر 34 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔
اس کے علاوہ انہوں نے 31 فرسٹ کلاس، 51 لسٹ اے اور 96 ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی امپائرنگ کی، اور افغان کرکٹ میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔