سندھ کابینہ کی پنشن اصلاحات اور زرعی انکم ٹیکس رولز کی منظوری

سندھ کابینہ کی پنشن اصلاحات اور زرعی انکم ٹیکس رولز کی منظوری
کیپشن: سندھ کابینہ کی پنشن اصلاحات اور زرعی انکم ٹیکس رولز کی منظوری

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے، جن میں پنشن اصلاحات کی منظوری سرفہرست ہے۔

اجلاس میں طے پایا کہ پنشن اصلاحات کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ سندھ جاری کرے گا، جس کے بعد نئے قواعد کا اطلاق عمل میں آئے گا۔

کابینہ نے محکمہ محنت (لیبر ڈپارٹمنٹ) کو کم از کم اجرت کے نوٹیفکیشن کے اجرا کی بھی ہدایت دی، جبکہ وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ نوٹیفکیشن سے قبل تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں۔

اجلاس کے دوران زرعی انکم ٹیکس رولز کی منظوری بھی دی گئی، جس کے مطابق اب زمینداروں کو سندھ ریونیو بورڈ (SRB) کے ساتھ رجسٹریشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، سندھ کابینہ نے چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن اقبال ڈیتھو کے خلاف الزامات کی جانچ کے لیے ایک سب کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا۔ اس کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر ایکسائز اور انسانی حقوق کے لیے وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی شامل ہوں گے۔

Watch Live Public News