’میں جیل میں آزاد ہوں، باہر لوگ قید ہیں‘ عمران خان

’میں جیل میں آزاد ہوں، باہر لوگ قید ہیں‘ عمران خان

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ احتجاج کو لیڈ کریں گے، وہ جیل میں آزاد ہیں اور ہم لوگ جو باہر ہیں وہ قید ہیں، آپ لوگوں کو اپنے لیے نکلنا ہے، رول آف لا اور جمہوریت کے لیے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نےاپنی بہنوں کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کرنے کے بعد یہ بات اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی خیریت سے ہیں،بانی جیل میں بہترین کتاب لکھ سکتے لیکن ان کے پاس کچھ لکھنے کے لیے قلم کاغذ ہو تو لکھیں،  بانی کے ساتھ وہ کچھ ہورہا ہے جو کسی قیدی کے ساتھ نہیں ہوتا، یہ ظلم کی انتہا ہے، ان کا ٹی وی، اخبار ایک ہفتے سے بند کیا ہوا ہے، بانی کے پاس پڑھنے لکھنے کے لیے کچھ نہیں۔

عمران خان نے کہا ہے وہ جیل میں آزاد ہیں اور ہم لوگ جو باہر ہیں وہ قید ہیں، آپ لوگوں نے اپنے لیے نکلنا ہے، رول آف لاء اور جمہوریت کے لیے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے، عمران خان جیل سے احتجاج کو لیڈ کریں گے۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ  10 محرم گزر گیا اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، بانی نے تو لائحہ عمل دے دیا، بانی نے پلان بنایا ہوا ہے۔

پارٹی والے میڈیا کے کہنے پر توپلان نہیں بتاسکتے، پتا نہیں پشاور سے چلیں گے اور لاہور تک جائیں گے یہ تو پلان پارٹی بتائے گی،میڈیا کو اس وقت بتائیں گے جب وقت آئے گا  بھروسہ رکھیں بہتر ہوگا۔

Watch Live Public News