(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ پنجاب بھر میں 12ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی مثال قائم کی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ ریکارڈ مدت میں سڑکیں بن رہی ہیں ایسے لگتا ہے کہ جیسے جنات کام کررہے ہیں۔
وزیرعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں نوازشریف فلائی اوور اور جی پی او / ٹی ایم انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اہم اعلانات کیے۔
انہوں نے پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ جنوبی پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹس جلد لانے، پینے کے صاف پانی کے لئے پائپ لائنیں بچھانے کے پراجیکٹ تیار کا اعلان بھی کیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے مری میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنے ، راولپنڈی کے نالہ لئی کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کی تیاری کااعلان بھی کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کو ریکارڈ ٹائم مکمل کریں گے۔ پنڈی کے تمام سکولوں کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے، جلد مکمل کر لی جائے گی۔ رالپنڈی شہر کی بیوٹی فکیشن کے پراجیکٹس خود مانیٹرنگ کررہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مری سے باڑیاں پہنچنے پر پنجاب کی حدود ختم ہوتی ہے،تو صفائی اور انفراسٹرکچر کا واضح فرق نظر آتا ہے۔ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھر میں صفائی کا اچھاکام ہورہا ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف فلائی اوور کی تعمیر سے پنڈی سے چکری کے سفر کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم ہوجائے گا۔ راولپنڈی میں روڈز کی تعمیر وبحالی کے بیشتر پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں۔ پنجاب بھر میں 12ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں پنجاب بھر میں 19 ہزار کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے پراجیکٹ مکمل ہوجائیں گے۔ لوگ کہتے ہیں کہ ریکارڈ مدت میں سڑکیں بن رہی ہیں ایسے لگتا ہے کہ جیسے جنات کام کررہے ہیں، 30،30 سال سے نہ بننے والی سڑکیں بن چکی ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر میں 1250 سے زائد مراکز صحت ری ویمپ کرکے منی ہسپتال میں بدل دیا، ریکارڈ ٹائم میں ہسپتالوں کی حالت بدل چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف فلائی اوور اور جی پی انڈر پاس کی ریکارڈ ٹائم میں تکمیل پر تعمیرات و مواصلات کی سٹار ٹیم، منسٹر صہیب بھرت اور سیکرٹری سہیل اشرف کو شاباش دیتی ہوں۔ دو لاکھ گاڑیاں روزانہ گزرنے کایہ منصوبہ سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا گیا ہے۔ جی پی او انڈر پاس پراجیکٹ کو ہر طرح سے فلڈ سیف بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ پراجیکٹس کی تکمیل میں تعاون پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ٹیم ورک ہمارہ طرہ امتیاز ہے بن چکا ہے۔ عاشورہ محرم الحرام میں پوری ٹیم نے محنت اورعقیدت سے کام کیا۔ عوام بالخصوص اہل تشیع برادری نے عاشورہ محرم الحرام کے انتظامات کو سراہا۔ کئی سال بعد پاکستان میں مثالی مذہبی ہم آہنگی دیکھی گئی۔ ایک دوسرے سے عقائد کا احترام کا جذبہ قابل قدر ہے۔