چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک ) جنرل وانگ گانگ نے پاک فضائیہ کی حالیہ بھارت سے جھڑپ میں کارکردگی کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق   چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل وانگ گانگ  نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔جس میں   فضائی قوت، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایئر چیف  نےچینی وفد کا خیرمقدم کیا  اور پاکستان اور چین کے تاریخی، اسٹریٹجک تعلقات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل وانگ گانگ کو پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتوں اور آپریشنل ڈوکٹرائن پر بریفنگ دی۔ایئر چیف نے تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پاک فوج  کا کنہا ہے کہ چینی جنرل  نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور ملٹی ڈومین آپریشنز کی تعریف کی۔ جنرل وانگ گانگ نے پاک فضائیہ کی حالیہ بھارت سے جھڑپ میں کارکردگی کو سراہا۔

جنرل وانگ نے کہا کہ  پی اے ایف کا جواب بہادری، نظم و ضبط اور درستگی کی مثال ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات پاکستان اور چین کے اسٹریٹجک اشتراک کی مضبوطی کا مظہر ہے۔

Watch Live Public News