ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی پاپولر اداکارہ سجل علی اور معروف اداکار احد رضا میر کوتقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا، سوشل میڈیا صارفین دونوں کو تقریب میں دیکھا کر خوش ہوگئے اور سجل اور احد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار احد رضا میر اپنے والد کے ساتھ کراچی میں منعقد ایونٹ میں شریک ہونے کے لئے آرہے ہیں جبکہ اداکارہ سجل علی بھی اپنے دوست کے ہمراہ اسی تقریب میں شرکت کررہی ہیں، تقریب میں داخل ہوتے ہی دونوں اپنے اپنے فرینڈز سے ملے اور خوب گپ شپ کی، تقریب میں سجل اپنی کسی دوست سے مل کررکہہ رہی ہیں کہ کتنے عرصے بعد ملاقات ہوئی، بالکل ویسی ہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ سجل نے گہرے جامی رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے جبکہ اداکار احد رضا میر ہلکے نیلے رنگ کے ’ٹو پیس‘ کے ساتھ پراؤن شرٹ میں نظر آئے۔
دونوں نے الگ الگ فوٹو سیشن بھی کروایا۔ تقریب میں دیگر سلیبرٹیز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے مگر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز سجل اور احد بنے رہے، وائرل ہونے والی ویڈیو پرانی ہے۔
واضح رہے کہ سینئر اداکار آصف رضا میر کے بیٹے اور اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی 2020ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم کچھ ہی عرصے بعد ان کی علیحدگی سے متعلق خبریں زیر گردش کرنے لگیں۔ پہلی بار 2022ء میں ان کی طلاق کی خبر منظر عام پر آئی تھی۔