ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 29 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 47 ڈالر فی اونس کم ہو کر 4 ہزار 78 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 138 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 421 روپے پر آ گئی۔