(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکی پر ایران کا ردعمل آگیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے جزیرے خارگ پر قبضے کی دھمکی دی تھی جس پر تہران سے ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا وعدہ ہے کہ ایک بھی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جا سکے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے ایرانی اہداف پر نئے کیے تھے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو ممکنہ طور پر آج رات نشانہ بنانے کا اشارہ دیا تھا۔