وزیراعلیٰ پنجاب معذور طالبہ کی آواز بن گئے

وزیراعلیٰ پنجاب معذور طالبہ کی آواز بن گئے

رحیم یار خان ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار رحیم یار خان کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والی ٹانگوں اور ہاتھوں سے محروم باہمت طالبہ کرن اشتیاق کی آواز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق طالبہ کرن اشتیاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ویڈیوکا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر طالبہ کرن اشتیاق کی مالی امداد اور بھائی کو ملازمت دینے کا حکم دیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرن اشتیاق کو مالی امداد کا چیک دیا گیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر کرن اشتیاق کے بھائی خان محمد کو سرکاری ملازمت بھی دے دی گئی۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کرن اشتیاق کی رہائش گاہ پہنچی۔ انتظامیہ کی جانب سے سے کرن اشتیاق کو مالی امداد کا چیک اور بھائی خان محمد کو سرکاری ملازمت کا تقرر نامہ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اعظم سواتی ٹرین حادثہ پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرن اشتیاق میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، اس کا خیال رکھنا میرا فرض بھی ہے اور ریاست کی ذمہ داری بھی۔ کرن اشتیاق قوم کی باہمت بیٹی ہے۔ کرن اشتیاق نے نامساعد حالات کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا اور تعلیم جاری رکھی۔ قوم کو کرن اشتیاق پر فخر ہے۔ ایسی قابل مثال بیٹیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔