عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین نئےعزم کیساتھ میدان میں نکل رہے ہیں، فردوس عاشق

عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین نئےعزم کیساتھ میدان میں نکل رہے ہیں، فردوس عاشق
لاہور: سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین نئےعزم کیساتھ میدان میں نکل رہے ہیں ۔ قائد اعظم ؒ کے حقیقی پاکستان کے خواب کو آنکھوں میں سجائے ایک بار پھر نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ نکل پڑے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 100 سے زائد رہنماؤں نے نئی جماعت میں شرکت کی ہے اور اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے نکال کر استحکام کی طرف لے جانا ہے، آج اس کی اینٹ رکھ دی گئی ہے، کل باضابطہ طور پر اس جماعت کو لانچ کیا جائے گا۔ سابق وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ پاکستان سیاسی، معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، ملک مہنگائی، بیروزگاری کی وجہ سے پیچھے جا رہا ہے اور ایسی صورت میں ایک ایسی جماعت کی ضرورت تھی جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سمیت سرکردہ رہنما ایک نئے عزم کے ساتھ میدان میں نکلنے جا رہے ہیں، مایوسی کا شکار پاکستان میں نئی امید اٹھنے جا رہی ہے، پاکستان کے مسائل کا حل ہو گا اور بہتر پاکستان کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جہانگیر ترین کا ذاتی مفاد صرف اتنا ہی ہے کہ پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔