چین نے 26 سیٹلائٹ ایک ہی راکٹ سے کامیابی کے ساتھ بھیج کر نیا ریکارڈ بنا لیا

چین نے 26 سیٹلائٹ ایک ہی راکٹ سے کامیابی کے ساتھ بھیج کر نیا ریکارڈ بنا لیا
بیجنگ: چین نے 26 سیٹلائٹ ایک ہی راکٹ سے بھیج کر نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ نیا ریکارڈ چین نے ٹھوس ایندھن راکٹ سیریز کے حامل لی جیان سے بنایا گیا یے ۔ لی جیان راکٹ کو صحرائے گوبی سے زمین کے مدار میں چھوڑا گیا ۔ لی جیان ون سیریز کی اس مشن میں دوسری پرواز ہے اور لی جیان کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) اور سی اے ایس اسپیس کے انسٹی ٹیوٹ آف میکینکس نے تیار کیا ہے۔ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ 26 سیٹلائٹ بنیادی طور پر ٹیکنالوجی کے تجربات اور ریموٹ سینسنگ پر مبنی معلومات کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل چین نے 2022 فروری میں ملٹی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ریکارڈ لانگ مارچ 8 راکٹس کے ذریعے 22 سیٹلائٹ خلا میں بھیج کر بنایا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔