پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا چالان کرنےوالےٹریفک اہلکار معطل

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا چالان کرنےوالےٹریفک اہلکار معطل
کیپشن: پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا چالان کرنےوالےٹریفک اہلکار معطل

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کا چالان کرنے والے دو ٹریفک اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے دونوں اہلکاروں کی معطلی کا نوٹفکیشن جاری کیا۔

اعلامیے کے مطابق اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر رکن اسمبلی کو 500 روپے کا جرمانہ کیا تھا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی نے ٹریفک اہلکاروں کی بدسلوکی شکایت کی تھی، بداخلاقی پر ٹریفک اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے شیر علی آفریدی نے بتایا کہ ٹریفک اہلکار نے رکنے کا اشارہ دیا تو گاڑی روک دی، میرے بھائی نے ٹریفک اہلکاروں کوبتایا کہ یہ ایم پی اے ہیں، بات شروع ہوتے ہی ٹریفک اہلکار نے مجھے نامناسب الفاظ کہے اور میرے ساتھ شدید بدسلوکی کی۔

واضح رہے کہ شیرعلی آفریدی پی کے 77 سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔

Watch Live Public News