ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کے نرخ مزید نیچے آ گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 94 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 52 ہزار 233 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ہزار 785 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 86 ہزار 987 روپے تک آ گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ چاندی 94 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 173 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 297 ڈالر پر آ گیا ہے۔